ابنا: امریکہ کے ایک اخبار نے لکھا ہےکہ مغربی انٹلجنس ایجنسیوں کو شام سے مغربی دہشتگردوں کی واپسی پر تشویش ہے جن کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ امریکہ سے شائع ہونے والے اخبارنیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ اس وقت مغرب کے 600دہشتگرد شام میں حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں اور مغربی انٹلجنس ایجنسیوں کویہ تشویش لاحق ہےکہ مغربی باشندے جو شام میں القاعدہ کے ہاتھوں ٹریننگ پارہےہیں اپنے اپنے وطن لوٹنےکے بعد دہشتگردی کے خطرے میں تبدیل ہوجائيں گے۔ امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ شام میں سرگرم عمل مغربی دہشتگرد عناصر جب اپنے اپنے ممالک واپس لوٹیں گے تو ان کی انتھا پسندی میں بہت زیادہ شدت آچکی ہوگي کیونکہ یہ لوگ القاعدہ کے کیمپوں میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ واضح رہے سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ امریکہ نے ہی القاعدہ کو وجود بخشا تھا اور یہ دہشتگرد تنظیم امریکی مہارت اور سعودی عرب کے پیسے وجود میں آئي تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 446597
امریکہ کے ایک اخبار نے لکھا ہےکہ مغربی انٹلجنس ایجنسیوں کو شام سے مغربی دہشتگردوں کی واپسی پر تشویش ہے جن کا تعلق القاعدہ سے ہے۔