ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ فوج کے اعلي افسر بريگيڈيئر خالد مطاوع نے کہا ہے کہ رابعہ العدويہ اسکوائر پر دھرنا دينے والوں کو اڑتاليس گھنٹے کي مہلت دي گئي ہے کہ وہ پرامن طريقے سے دھرنا ختم کرکے اپنے گھروں کو لوٹ جائيں، بصورت ديگر ان کے ساتھ سختي سے نمٹا جائے گا-انہوں نے کہا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد سيکورٹي فورس کے اہلکار شہر کے تمام چوراہوں کا انتظام اپنے ہاتھ ميں لے ليں گے-ادھر اطلاعات ہيں کہ اخوان المسلين نے فوج کے الٹي ميٹم کومسترد کرتے ہوئے دھرنا اور مظاہرے جاري رکھنے کا اعلان کيا ہے- کہا جارہا ہے کہ معزول صدر مرسي کے حاميوں نے فوج کے الٹي ميٹم کو نظر انداز کرتے ہوئے رابعہ العدويہ اسکوائر سے فوجي انٹیلي جينس ہيڈکوارٹر کي جانب مارچ شروع کرديا ہے-پريس ٹي وي کے مطابق اخوان المسلمين کے ہزاروں حامي عبوري حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے فوجي انٹيلي جينس ہيڈکوراٹر کي جانب بڑھ رہے ہيں-تازہ ترين خبروں ميں کہا گيا ہے کہ رابعہ العدويہ اسکوائر کے اوپر فوجي ہيلي کوپٹروں کو بھي پرواز کرتے ديکھا گيا ہے-
.......
/169