28 جولائی 2013 - 19:30
غزہ اور غرب اردن میں ہزاروں فلسطینیوں کے مظاہرے

سيکڑوں کي تعداد ميں فلسطيني شہريوں نے غزہ اور غرب اردن ميں مظاہرے کئے ہيں-

ابنا:  رام اللہ ، غرب اردن اور غزہ ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگ فلسطيني اتھارٹي اور اسرائيل کے درميان مذاکرات کے ازسرنو آغاز کي مخالفت ميں نعرے لگا رہے تھے-
غرب اردن ميں ہونے والے مظاہرے کے دوران فلسطيني اتھارٹي کي پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں-
پوليس نے پتھر اور لکڑياں پھينکنے والے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال بھي کيا-

مظاہرے ميں شريک فلسطيني رہنما خالد جرار کا کہنا تھا کہ مظاہرين يہ پيغام دينا چاہتے ہيں کہ ہم  اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کے مخالف ہيں-
سيکڑوں کي تعداد ميں فلسطيني شہريوں نے غزہ ميں بھي مظاہرے کئے اور اسرائيل  کے ساتھ مذاکرات کو فلسطينيوں کي قومي امنگوں کے منافي قرار ديا-
واضح رہے کہ فلسطيني اتھارٹي کے صدر محمود عباس نے قيديوں کي رہائي کے بدلے سازشي مذاکرات پھر سے شروع کرنے کي آمادگي ظاہر کي ہے-

.......

/169