ابنا:مصرمیں اخوان المسلمین نے خونریزی کا سد باب کرنے اور بحران کے خاتمے کے لئے دانشوروں کی تجویز قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق دانشوروں کی تجویز کے مطابق معزول صدرمحمد مرسی کی رہائي کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں کے دھرنے، مظاہرے اور احتجاجی جلسے جلوس بھی ختم کردئے جائيں گے۔ اس تجویز کے مطابق تین جون سے گرفتار ہونے والے تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کردیا جائے گا۔ دانشوروں نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ دوہزار بارہ کے آئين کوبحال کیا جائے، وزیر اعظم کو صدر کے اختیارات دے دیئے جائيں تاکہ تین مہینوں میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرائے جاسکیں۔ اس تجویز میں میڈیا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گيا ہے۔ واضح رہے مصر کی فوج نے تین جولائي کو صدر مرسی کو معزول کرکے ملک کا انتظام سنبھال لیا تھا۔ مصر میں مظاہریں پر فوج کے حملوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ .......
/169