ابنا: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے رہنماوں کی اپیل پر پارا چنار میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف آج28 جولائی کوپاکستان بھر میں یومِ مذمت منایا گیا ۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے پارا چنارکے دلخراش واقعہ پر کل اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ مقدس مہینے میں بے گناہوں کا خون بہانا اسلام کی خدمت نہیں، کون سی شریعت بے گناہ انسانوں کے قتل کی اجازت دیتی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں، حکومت پچاس دنوں میں دہشت گردی کے خلاف کوئی لائحہ عمل نہیں بنا سکی، دہشت گردی کے خلاف اے پی سی کے انعقاد میں تاخیر افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قوم کو بتائیں کہ کسی ایک دہشت گرد کو بھی اب تک سزا کیوں نہیں مل سکی، ریاستی اداروں کو طالبان نواز عناصر سے پاک کرنا ہوگا، دہشت گردی کے تازہ واقعات سے مذاکرات کے حامیوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردوں کے خلاف مارو یا مرجاؤ کی پالیسی اپنانا ہوگی، پوری قوم، حکومت اور اپوزیشن دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 446323
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے رہنماوں کی اپیل پر پارا چنار میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف کل 28 جولائی کو پاکستان بھر میں یومِ مذمت منایا گیا ۔