ابنا: شام میں حضرت زینب(س) کے روضۂ اقدس کی بے حرمتی کئے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر مکتبہ فکر سے سلفیوں کی جانب سے کی جانے والی اس گستاخی کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی مختلف مکاتب فکر کی جانب سے مطاہرے جاری ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے شام میں حضرت زینب(س) کے روضۂ اقدس کی بے حرمتی کرنے سے متعلق تکفیری دہشتگردوں کے اقدام کی شدید مذمت کی اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جانےکی ضرورت پر زور دیا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل نیز سعودی عرب کو شام میں جاری بحران کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے لگائے۔واضح رہے کہ شام میں گذشتہ جمعہ کو تکفیری دہشتگردوں نے نواسئی رسولۖ حضرت زینب(س) کے روضۂ اقدس کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں حرم مطہر کے متولی سمیت کئی افراد شہید و زخمی ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
26 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445521
شام میں حضرت زینب(س) کے روضۂ اقدس کی بے حرمتی کئے جانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔