26 جولائی 2013 - 19:30
بلوچستان: کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر حملہ 7 ہلاک

بلوچستان کے ضلع گوارد کے علاقے سن سر میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں سات اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

ابنا: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے بی بی سی کو پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد سے 40 کلو میٹر دور سن سر میں نامعلوم افراد نے کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہکار ہلاک ہو گئے۔ اکبر حسین درانی کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر بلوچ لبرشن آرمی نے نا معلوم مقام سے میڈیا کو فون کر کے کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

.......

/169