25 جولائی 2013 - 19:30
دمشق میں کار بم دھماکہ 72 افراد جاںبحق اور زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کے السیوف جرمانا اسکوائر پر ایک کار بم دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور ۶۲ افراد زخمی ہو گئے۔

ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق کے السیوف جرمانا اسکوائر پر ایک کار بم دھماکے میں دس افراد جاں بحق اور ۶۲ افراد زخمی ہو گئے۔ شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقناطیسی بم ڈاکٹر رغد الفرا کی گاڑی پر نصب کیا گیا تھا جو آنکھوں کی مشہور و معروف ڈاکٹر تھیں۔
دمشق پولیس چیف کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے انکی گاڑی میں مقناطیسی بم نصب کیا گیا اور انکے گاڑی میں سوار ہوتے ہی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کی وجہ سے ڈاکٹر الفرا شدید زخمی ہو گئیں۔ ڈاکٹر الفرا کو المواساۃ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
نام نہاد عراق شام اسلامی حکومت نامی دہشتگرد گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
دھماکے کی وجہ سے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
شامی نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242