25 جولائی 2013 - 19:30
تصویری رپورٹ/ امام حسین (ع) کی بیٹی حضرت خولہ (س) کا روضہ لبنان کے شہر بعلبک میں

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا کے اسیروں کا قافلہ شام کے راستے سے ہوتا ہوا موجودہ لبنان کے شہر بعلبک سے جب گزرا تو امام حسین (ع) کی ایک ننھی بیٹی اس مقام پر دنیا سے رخصت ہو گئی۔ یہ ننھی بچی جو یزیدیوں کے ظلم و ستم کی وجہ سے شہید ہو گئی تھیں امام زین العابدین علیہ السلام نے انہیں اس مقام پر دفن کر دیا تھا اور علامت کے طور پر قبر مبارک کے پاس درخت کی ایک ٹہنی لگا دی تھی یہ عظیم الشان درخت آج ۱۴۰۰ سال گزرنے کے بعد بھی ہرابھرا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس علاقے کے حالات نامساعد ہونے کی وجہ سے غربت میں دفن ہونے والی اس بی بی کا روضہ دوبارہ غریب ہو گیا ہے یہاں تک کہ پندرہ رمضان امام حسن مجتبی(ع) کے روز ولادت صرف پانچ لوگ اس حرم مطھر کی زیارت کا شرف حاصل کرنے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲