24 جولائی 2013 - 19:30
حزب اللہ بہترین شرائط میں ہے/ حزب اللہ کی حمایت جاری رہےگي

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ حزب اللہ آج بہترین شرائط میں ہے اور ایران حزب اللہ کی حمایت کا سلسلہ قدرت کے ساتھ جاری رکھےگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ حزب اللہ آج بہترین شرائط میں ہے اور ایران حزب اللہ کی حمایت کا سلسلہ قدرت کے ساتھ جاری رکھےگا۔ انھوں نے کہا حزب اللہ کے سربراہ ایک عظیم مجاہد انسان ہیں جو اسلامی ، انسانی اور سیاسی اخلاقیات سے آراستہ ہیں۔ عبد اللہیان نے کہا کہ یورپی ممالک کے اقدام سے ظآہر ہوگیا ہے کہ یورپی ممالک کے علاقہ کے حالات کا صحیح اندازہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی پابندیوں کا حزب اللہ پر کوئي اثر نہیں پڑےگا کیونکہ حزب اللہ یورپ اور امیرکہ سے وابستہ تنظیم نہیں ہے۔ حزب اللہ کی جڑيں اسلامی تعلیمات اور اسلامی عقدیدے پر استوار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل آج بدترین شرائط میں ہے۔

.......

/169