24 جولائی 2013 - 19:30
ابوغریب کے فراری دھشتگردوں سے پورے علاقے کو خطرہ

بین الاقوامی پولیس نے عراق کی ابوغریب جیل سے فرار ہونے والے خطرناک دہشتگردوں کے بارے میں علاقے کے ملکوں کوخبردار کیا ہے۔

ابنا: بین الاقوامی پولیس نے عراق کی ابوغریب جیل سے فرار ہونے والے خطرناک دہشتگردوں کے بارے میں علاقے کے ملکوں کوخبردار کیا ہے۔ انٹرپول نے ایک بیان میں ابو غریب جیل سے فرارہونے والے سیکڑوں خطرناک دہشتگردوں کے بارے میں خبردار کرتےہوئے کہا کہ القاعدہ کے یہ دہشتگرد عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔انٹرپول کےبیان میں آیا ہےکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں میں سے متعدد دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائي گئي تھی۔ عراق کے ٹی وی چینل الانوارنے رپورٹ دی ہےکہ القاعدہ اور سابق بعثی عناصر ابو غریب جیل سے دہشتگردوں کو بھگانے میں ملوث ہیں۔ اس چینل کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی اس سازش کا مقصد عراق کے بعض علاقوں کو شیعہ مسلمانون سے خالی کروانا ہے۔اطلاعات ہیں کہ عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے شہر طوزخرماتو سے ساڑھے تین سو شیعہ گھرانے اس علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ الانوار چینل نے رپورٹ دی ہےکہ سعودی عرب اور قطر کی انٹلجنس ایجنسیاں عراق میں مسجدوں اور امام بارگاہوں پردہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہیں اور ان ہی ایجنسیوں نے ابوغریب جیل سے ایک ہزار دہشتگردوں کو بھگانے میں مدد دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲