ابنا: افغانستان کی پارلیمنٹ کے دسیوں اراکین پر منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق 72اراکین پارلیمنٹ کےخلاف ثبوت و شواہد عدالت کے سپرد کئے جائيں گے۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزارت داخلہ کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ پارلیمنٹ کے دسیون اراکین غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ صدیقی نے کہاکہ پارلیمنٹ کے بعض ارکان اپنی قانونی پوزیشن سے غلط فائدہ اٹھانے اور خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس ان ثبوت و شواہد کو اٹارنی جنرل کےپاس بھیجے گي۔ انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ کا مواخذہ اور انہیں عدم اعتماد کا ووٹ دینا بعض اراکین پارلیمنٹ کے ذاتی نظریات کی بناپر عمل میں آیا ہے اسی وجہ سے ہم نے اس کیس کو سپریم کورٹ کے سپرد کردیا ہے۔ انہون نے کہا جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آجاتا وزیر داخلہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444835
افغانستان کی پارلیمنٹ کے دسیوں اراکین پر منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔