24 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ اور روس کے وزائے خارجہ کی جنیوا ۲ کانفرنس کے بارے میں ٹیکیفونک گفتگو

امریکہ اور روس کے وزرائےخارجہ نے جینوا ٹو کانفرنس کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کےمطابق روسی وزیر خارجہ سرگئي لاؤروف اور امریکی وزیر خارجہ نے کل ٹیلی فون پر شام کی صورت حال اوراس ملک کے سلسلے ميں جنیوا ٹو کانفرنس کےبارے میں تفصیلی گفتگو کی۔اسی طرح مشرق وسطی کے امور ميں روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائیل بوگدانف اور ماسکو میں امریکہ کےسفیر مایکل مک فول نے لیبیا، شام ، اور فلسطین سمیت مشرق وسطی کے مختلف مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔فریقین نے شام کےبارے میں جنیوا ٹو کانفرنس کےانعقاد کےمقدمات فراہم کرنے سمیت مشرق وسطی کےمسائل کےحل کےلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔جبکہ روسی وزیرخارجہ نے شام کےسلسلے میں امریکہ کےحالیہ موقف کےبارے میں اعلان کیا کانفرنس کے انعقاد کےبارے میں ہونےوالے سمجھوتوں کو درہم برہم کردیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲