ابنا: مصر کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی نے مصری عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعے کے دن مصری فوج کے حمایت میں گھروں سے باہر نکلیں۔بدھ کے روز مصری نیوی کے ایک گروپ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ مصر کے سابقہ صدر محمد مرسی کو اسلام پسند گروپ اور دوسرے گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم کے بارے میں چند مہینے پہلے ہی خبر دار کر چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں جس گروپ کو بھی واضح برتری حاصل ہو گی اقتدار اس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مملکت مصر کو تنگ و تاریک راستے پر دکھیل دے۔انہوں نے مصری عوام کو جمعے کے دن سڑکوں پر نکل آنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی عوام سڑکوں پر نکل کر دنیا کو بتا دے کہ وو فیصلہ کرنے کی قدرت اور طاقت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصری آرمی اپنے فیصلے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور کسی بھی قسم کی بڑی مشکل یا حادثے کا مقابلہ کرنے کے لئے مصر کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444694
مصر کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی نے مصری عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعے کے دن مصری فوج کے حمایت میں گھروں سے باہر نکلیں۔