ابنا: اطلاعات کے مطابق مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں معصومہ سلام اللہ علیھا اور شیراز میں حضرت شاہ چراغ علیہ السلام کے روضوں سمیت تمام مقدس مقامات کو پندرہ رمضان کی مناسبت سے بڑی خوبصورتی سے سجایا گيا ہے۔روضہ ہائے مقدسہ میں حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے۔ عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین و سامرا میں بھی مقدس مقامات پر پندرہ رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی محفلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں خانوادہ اہلبیت کے چاہنے والوں نے حضرات امام حسن مجتبی کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
.......
/169