ابنا: شام میں ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ شام کے عوام کی واضح اکثریت کا کہنا ہےکہ صدر بشار اسد کے مخالف شام پرحکومت نہیں کرسکتے۔ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدی نامی ادارے نے یہ سروے کروایا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہےکہ شام کی حکومت کے مخالف دھڑے ہرگز حکومت میں نہیں آسکتے کیونکہ وہ شدید اختلافات اور تفرقے کا شکار ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسی اختلاف اور تفرقے کی بنا پر ملک، عدم استحکام اور پسماندگي کا شکار ہوسکتا ہے۔اس کےعلاوہ اس سروے سے معلوم ہوتا ہےکہ ستترفیصد لوگوں کا کہنا ہےکہ محالف دھڑوں کے رہنما دہشتگردوں پر کسی طرح کا کنٹرول نہیں رکھتے ۔اس سروے کے مطابق اٹھاون فیصد شامی باشندوں کا کہنا ہےکہ بشار اسد کی حکومت کے مخالفین آخر کار پسپائي پر مجبور ہوجائیں گے اور شام کی حکومت کومراعات دینے کےعلاوہ ان کےپاس کوئي چارہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444335
شام میں ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ شام کے عوام کی واضح اکثریت کا کہنا ہےکہ صدر بشار اسد کے مخالف شام پرحکومت نہیں کرسکتے۔