اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے مزدور نہ ماہ مبارک کی حرمت کا لحاظ رکھتے ہیں نہ دوسروں کے حریم میں داخل ہونے کی حرمت کا، جب سے ماہ رمضان شروع ہوا ہے سحر اور افطار کے اوقات میں ان کے عام شہریوں کے گھروں پر حملوں نے شدت اختیار کر لی ہےبحرین کی جمعیت الوفاق نے بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے: آل خلیفہ کی بربریت ماہ رمضان میں بھی جاری ہے گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران عام شہریوں کے کئی گھروں پر حملے کئے گئے۔ گھروں کے دروزے اور موجود سامان توڑے جانے کے علاوہ گھروں میں رکھے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی۔ جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

