22 جولائی 2013 - 19:30
’’تحریک تمرد‘‘ کی کال پر بحرینی حکام وحشت زدہ

بحرینی سیکورٹی کے ریٹائرڈ کرنل اور دسیوں شیعوں کے قاتل ’’عادل فلیفل‘‘ نے اس ملک کی حکومت کے خلاف تشکیل دی گئی ’’تحریک تمرد‘‘ کے ۱۴ اگست کو ملک گیر مظاہرے کرنے کی کال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: ۱۴ اگست کافر اور مرتد انقلابیوں کے ساتھ جنگ کا دن ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی سیکورٹی کے ریٹائرڈ کرنل عادل فلیفل نے حالیہ دنوں اس ملک میں انقلابی عام کی طرف سے تشکیل دی گئی ’’تحریک تمرد‘‘ کی ۱۴ اگست کو ملک گیر مظاہرے کرنے کی کال سے وحشت زدہ ہو کر بحرین کے انقلابیوں کو کافر اور مرتد قرار دیتے ہوئے کہا: ۱۴ اگست کافر اور مرتد انقلابیوں کے ساتھ جنگ کا دن ہے۔اس نے ایک افسر کے اعزازی جشن میں کہا: ۱۴ اگست مرتد عناصر کے خلاف ’’صدیق‘‘ کی جنگ کا دن ہے۔اس ریٹائرڈ کرنل نے ان تنظیموں پر بھی سخت تنقید کی ہے جنہوں نے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو ’’المحرق‘‘ کے علاقے میں ایک پروگرام میں دعوت دی۔قابل ذکر ہے بحرین کے کئی انقلابی شیعوں کو شہید کرنے، جیلوں می گرفتار افراد کو شکنجے دینے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کرنے میں عادل فلیفل کا ہاتھ ہے۔عادل فلیفل نے اس وقت ’’تحرک تمرد‘‘ سے وحشت زدہ ہو کر بحرینی انقلابیوں کو کافر اور مرتد ٹھہرایا جب بحرین میں بھی مصر کے انقلابیوں کی ’’تحریک تمرد‘‘ کی تاسی میں تشکیل شدہ ’’تحریک تمرد بحرین‘‘ نے ۱۴ اگست کو بحرین کی ظالم حکومت کے خاتمے کے لیے ایک نیا انقلاب برپا کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ مصر میں تحریک تمرد نے دو دن کے اندر مرسی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ مصر کی اسی تحریک کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے بحرین میں بھی تحریکِ تمرد تشکیل پائی جس نے ۱۴ اگست کو حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے بحرینی حکوت کا تختہ بھی الٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔بحرین کی تحریک تمرد نے ۱۴ اگست کو بڑے پیمانے پر مظاہرے کرنے کی کال کرتے ہوئے کہا ہے: بحرین کے عوام جمہوریت کی قیام، سیاسی اصلاحات کو عمل میں لانے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی اور ان کو دی جانے والی اذیتوں سےنجات دلانے کی غرض سے ملک گیر مظاہرے کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲