22 جولائی 2013 - 19:30
تکفیری دھشتگردوں کی فائرنگ سے ۲ شیعہ جوان شہید+تصاویر

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی ٹیکسی پر فائرنگ سے ۲ شیعہ جوان شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تکفیری دھشتگردوں کے شیعہ کمنیٹی پر دھشتگردانہ حملے ماہ مبارک میں بھی جاری ہیں۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے ایک ٹیکسی پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ جوان شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔کوئٹہ کے کندھاری بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں رمضان علی اور شکر اللہ شہید ہو گئے۔ زخمیوں کو قریب کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی مسلح افراد فرار کر گئے۔ تاھم کسی دھشتگرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تحقیقاتی مراکز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ۲۰۱۲ میں تقریبا ۴۰۰ پاکستانی مسلمان دھشتگردی حملات کا نشانہ بنے۔ جن میں سے اکثریت شیعہ مذہب سے  تعلق رکھنےوالے تھے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق شیعہ ہزارہ کمنیٹی سے ہے جو کوئٹہ اور مہرآباد کے رہنے والے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲