21 جولائی 2013 - 19:30
شام میں گولہ باری سے حضرت خالد بن ولید کے مزار کو نقصان

دمشق…شام میں باغیوں کی گولہ باری سے حضرت خالد بن ولید کے مزار کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

ابنا: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کیلئے سرکاری فوج کا آپریشن 4 ہفتے سے جاری ہے۔ شام کی ایک این جی او کے مطابق دھشتگردوں نے  شیلنگ سے خالد بن ولید کے مزار اور ملحقہ مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صحابی رسول حضرت خالد بن ولید کا مزار شام کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ شام میں 28 ماہ سے جاری جھڑپوں میں کئی مقدس اور تاریخی مقامات متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے دمشق میں راکٹ حملے سے بی بی زینب (س) کے مزار کوبھی نقصان پہنچ چکا ہے۔

.......

/169