ابنا: امریکا میں سیاہ فام نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کو بری کیے جانے کے خلاف امریکا میں سوسے زائدشہروں میں مظاہرے کیے گئے۔امریکامیں سیاہ فام نوجوان ٹریوون مارٹن کے قاتل کوعدالت سے بری کیے جانے پر ملک کے عوام دوواضح حصوں میں بٹ گئے ہیں۔مقتول کے آبائی شہر میامی میں سیکڑوں افرادنے ریلی نکالی جس میں ٹریوون مارٹن کے والد نے بھی شرکت کی اور کہاکہ وہ انصاف کیلیے ہردروازہ کھٹکھائیں گے۔17برس کے سیاہ فام ٹریوون مارٹن کوسفیدفام جارج زمرمین نے مشتبہ شخص سمجھتے ہوئے گولی ماردی تھی۔تاہم زمرمین کوپچھلے ہفتے فلوریڈا کی جیوری نے بری کردیاتھا۔امریکی قانون کے تحت کوئی بھی شخص اپنی زندگی بچانے کیلیے اس شخص کوقتل کرسکتاہے جس سے مزاحمت کاخدشہ بھی نظرآجائے۔کیلیفورنیامیں جمع مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قانون ہی کوختم کرناہوگا۔ریلی صدراوباماکی ریاست شکاگومیں بھی نکالی گئی۔خودصدراوبامابھی مقتول کواپنے بیٹے جیساقراردے چکے ہیں۔ امریکامیں بعض حلقوں کے نزدیک ٹریوون مارٹن کاقتل، نسلی منافرت کا اظہار تھا جبکہ دیگر کے نزدیک زمرمین نے اپنادفاع کیا۔تاہم امریکامیں انسانی حقوق کے سرکردہ لیڈر الشارپٹن نے توقع ظاہرکی ہے کہ ایسی ریلیوں کے نتیجے میں محکمہ انصاف، قاتل جارج زمرمین کے خلاف سول رائٹس کامقدمہ چلانے پر مجبورہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443345
امریکا میں سیاہ فام نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کو بری کیے جانے کے خلاف امریکا میں سوسے زائدشہروں میں مظاہرے کیے گئے۔