20 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں عبوری وزیر اعظم کی طرف سے سیاسی اختلاف ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی اپیل

مصر کے عبوری وزیر اعظم نے سیاسی اختلافات کوختم کرنے اورسیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی اپیل کی ہے ۔

ابنا: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حازم البیلاوی نے کل ایک ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو ميں مصر کے سیاسی گروہوں اور پارٹیوں کے مابین مذاکرات اور باہمی اختلافات کو حل کئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عوامی احتجاجات کے بعد، جو کئي ہفتوں تک جاری رہا ،اب سڑکوں پر امن وسکون لوٹ آنا چاہیئے ۔ مصر کے عبوری وزیر اعظم کی جانب سے ایسی حالت میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان مذاکرات کی بات کہی گئی ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے اس ملک کے مختلف علاقوں میں ان کے حامی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ اخوان المسلمین نے مرسی کی معزولی کو فوجی بغاوت بتایا ہے اور کہا ہےکہ صرف مرسی کے اقتدارمیں واپسی کی صورت میں ہی یہ گروہ مذاکرات میں حصہ لیگا ۔ واضح رہے کہ مصر کی مسلح افواج بھی مرسی کی اقتدار میں واپسی کی مخالف ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲