ابنا: سياہ فام نوجوان ٹرائيون مارٹن کے سفيد فام قاتل کو بري کئے جانے کے خلاف سنيچر کو امريکا کے تقريبا سو شہروں ميں عوام نے مظاہرے کئے -ياد رہے کہ رياست فلوريڈ کي ايک عدالت نے سياہ فام نوجوان کے قاتل سفيد فام پوليس اہلکار زيمر مين کو گزشتہ ہفتے بري کرديا جس کے خلاف پورے امريکا ميں مظاہرے شروع ہوگئے ہيں - نيويارک ميں سنيچر کو مينہٹن پوليس ہيڈاکواٹر کے سامنے مظاہرہ ہوا جس ميں ٹرائيون مارٹن کے ماں باپ اور خاندان کے ديگر افراد نے بھي شرکت کي - سنيچر کو نيويارک ميں ہونے والے مظاہرے ميں امريکا کي متعدد معروف ہستيوں نے بھي حصہ ليا -اسي طرح کے مظاہرے سنيچر کو امريک کے تقريبا سبھي اہم شہروں ميں انجام پائے - عدالت کے اس نسل پرستانہ فيصلے کے خلاف پورے امريکا ميں انجام پانے والے مظاہرو ں اور سياہ فام عوام ميں نفرت بڑھ جانے کے بعد امريکا کي وزارت قانون نے اعلان کيا ہے کہ فيصلے پر نظرثاني کي جائے گي - اس کے علاوہ امريکي صدر باراک اوباما نے بھي عوام سے تحمل سے کام لينے کي اپيل کي ہے ليکن مختلف سماجي تنظيموں کي جانب سے نسل پرستي کے خلاف ملک گير کمپين اور مظاہروں کا اعلان کيا گيا ہے -
.......
/169