20 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان افغانستان میں قیام امن میں مدد کرنے کا خواہشمند

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت، امن کی بحالی میں اپنے پڑوسی افغانستان کی مدد کرنے کی خواہش مند ہے۔

ابنا: پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت، امن کی بحالی میں اپنے پڑوسی افغانستان کی مدد کرنے کی خواہش مند ہے۔
نواز شریف نے یہ بات وزارت خارجہ کے اپنے دورے کے دوران کہی.
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک، اپنے پڑوسی ملک میں سرگرم کسی بھی گروہ کی حمایت نہیں کرے گا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نےاپنے ملک کے وزیراعظم نواز شریف کو یہ اطلاع بھی دی کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزيز افغانستان کے دورے پر جانے والے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲