20 جولائی 2013 - 19:30
حرم حضرت زینب (س) کی بے حرمتی کی مذمت میں آیت اللہ نوری ہمدانی کا پیغام

جہان تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے شام میں روضہ حضرت زینب سلام اللہ الیہا پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے حرم مطھر حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا پر دھشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اس مرجع تقلید کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیمعصر حاضر میں عالم اسلام کودرپیش سب سے بڑی مصیبت اور آفت اس سلفی تکفیری مسلک کا وجود ہے کہ جو بے بنیاد اور انتہائی مضحکہ خیز منطق اختیار کرکے اسلامی مقدسات کی توہین، مسلمانوں کا قتل عام اور ان جیسے دوسرے اقدامات کر کے عالم اسلام کے لیے مشکلات کھڑی کرنےمیں مشغول ہے جبکہ اس کے ان اقدامات سے دشمنان اسلام کو تقویت مل رہی ہے۔ہم اس تکفیری گروہ کے شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے پر خطرناک حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ وَسَیعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَی مُنقَلَبٍ ینقَلِبُونَ حسین نوری همدانی20/7/2013۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲