20 جولائی 2013 - 19:30
صدارتی امیدواروں کے نام پیش، تئیس جولائی کو انتخابات

پاکستانی حکومت نے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے تیس جولائی کو صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: حکومت پاکستان نے ایک طرف صدارتی امیدوار کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔
دوسری طرف چھ اگست کے بجائے انتیس یا تیس جولائی کو صدارتی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رابطے کافیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ نواز نے صدارتی امیدوار کیلئے پہلے چھ نام شارٹ لسٹ کیے اب ان میں سے تین نام ہی میدان میں رہ گئے ہیں ،
اب صدر بننے کی دوڑ میں ن لیگ کی طرف سے ممنون حسین ، سرتاج عزیز اور سعید الزماں صدیقی ہی رہ گئے ، جبکہ ابتدائی فہرست میں شامل کیے گئے غوث علی شاہ ، اقبال ظفر جھگڑا اور سردار مہتاب عباسی پہلے ہی مرحلے میں دوڑ سے باہر ہوگئے، ساتھ ہی مسلم لیگ ن نے صدارتی انتخاب کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔
۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی نہیں کرسکتا ، اعتزازاحسن کا یہ بھی کہنا تھاکہ حکومت کو اپنا اُمیدوار لانے میں دشواری ہو رہی ہے تو رضا ربانی کو منتخب کرلیں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا تعلق پنجاب سے ہے، انہوں نے رضا ربانی کانام اس لیے دیا کہ ان کاتعلق چھوٹے صوبے سے ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲