19 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

پاکستان میں6 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ابنا: پاکستان میں6 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سرتاج عزیز،ممنون حسین اور ریٹائرڈ جسٹس سعیدالزمان صدیقی کے ناموں پر غور کر رہی ہے تاہم ان میں سے سرتاج عزیز مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں ۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق نے سینیٹر سعید مندو خیل کوجن کا تعلق بلوچستان سے ہے صدارتی امیدوار نامزد کیاہے۔پیپلز پارٹی نے اپنے سینئر رہنما سینیٹر رضاربانی کو صدارتی امیدوار نامزد کیاہے۔ رضاربانی کاکہناہے کہ کوشش ہوگی کہ محمدعلی جناح کے وژن کوعملی جامہ پہنایاجائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اگلاصدارتی انتخاب جمہور یت کاآئینہ دارہو اور ان پراعتمادچھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ختم کرنے کا باعث بنے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲