ابنا: ہندوستان کےزیرانتظام کشمیر میں مظاہرین کےقتل عام کےخلاف احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ بدستور جاری ہےاور کل جمعہ سہ روزہ کے دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی۔سرینگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی کال جمعرات کے دن مظاہرین کے قتل عام کےخلاف کشمیری رہنماؤں نے دی تھی۔ہڑتال کی وجہ سے کل بھی جموں و کشمیر میں تمام دوکانیں ، بینک، اسکول اور اکثرسرکاری ادارے بند رہے ۔واضح رہے کہ جمعرات کے دن جموں کےعلاقے رام بن میں دادام نامی گاؤں میں مظاہرین پربارڈر سیکورٹی فورس کےاہلکاروں کی فائرنگ سے چھ عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔یہ واقعہ اس وقت رونما ہواجب دادام کےعوام ، ایک مدرسے کی تلاشی کےدوران فوج کے ہاتھوں قرآن کریم کی بےحرمتی کےخلاف مظاہرہ کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442809
ہندوستان کےزیر انتظام کشمیر میں مظاہرین کے قتل عام کےخلاف احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ بدستور جاری ہےاور کل جمعہ سہ روزہ کے دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی۔