18 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ اور پاکستان کے مابین معاہدہ/ وطن لوٹ سکیں گي عافیہ صدیقی

امریکہ اور پاکستان کے مابین ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہونے والے مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے قیدیوں کے تبادلوں کے معاہدے پر عافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر تے ہوئے عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کو دو معاہدوں کی پیشکش کی ہےاورمعاہدہ ہونے پر عافیہ اپنی باقی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر15نکاتی ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہےاور عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے دو معاہدوں کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

.....

/169