18 جولائی 2013 - 19:30
نواز شريف: ہندوستان کے ساتھ روابط معمول پر لانے پر زور

پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بيک چينل ڈپلوميسي شروع کردي ہے- يہ بات پاکستان کے وزيراعظم مياں نواز شريف نے برطانوي وزير خارجہ وليم ہيگ کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران کہي-

ابنا: پاکستان کے وزير اعظم مياں نواز شريف کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بناکر خوشحالي کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتا ہے- انہوں نے اپيل کي کہ پاکستان کو يورپي منڈيوں تک رسائي دلانے کے سلسلے ميں برطانيہ اپنا کردار ادا کرے-برطانوي وزير خارجہ وليم ہيگ نے اس موقع پر دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان کے کردار کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور خاص طور سے افغانستان ميں قيام امن کے سلسلے ميں  پاکستان کي کوششيں  قابل تحسين ہيں-

.......

/169