18 جولائی 2013 - 19:30
رینجرز کے ہاتھوں شیعہ ٹیکسی ڈائیور کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد…رینجرز اہلکار کے ہاتھوں کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور قتل کے ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے ، سرفراز شاہ کے معاملے میں بھی یہی ہوا تھا.

ابنا: چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ازخود کیس کی سماعت کررہا ہے ، چیف جسٹس نیریمارکس دیئے کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے، سرفراز شاہ کیس میں بھی یہی معاملہ ہوا تھا، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ ڈی جی رینجرز کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے ، جس پر سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کرلیا گیا ہے۔ ‍شیعہ ٹیکسی ڈرائیور مراد علی شاہ کو کراچی میں تین روز پہلے رینجرز اہلکار نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ، رپورٹس کے مطابق مراد علی شاہ اپنی ٹیکسی پر بچے کی دوا لینے جار ہا تھا کہ رینجرز نے رکنے کے لیے کہا اور مبینہ طورپر نہ رکنے پر رینجرز اہلکار نے فائرنگ کردی جس سے مراد علی شاہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار کو حراست میں لے کر پہلے ہی مقدمہ درج کرلیا ہے۔

.......

/169