18 جولائی 2013 - 19:30
چیف جسٹس کا رینجرز کی فائرنگ سے  شیعہ ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کا ازخود نوٹس

کراچی…مقتول شیعہ ٹیکسی ڈرائیور کی بیوہ کے بین چیف جسٹس نے سن لیے، کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

ابنا: چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں شیعہ ٹیکسی ڈرائیور کے قتل پر ازخود نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس عظمت سعید شیخ پر مشتمل بینچ آج اس کیس کی سماعت کرے گا، دوسری جانب کراچی پولیس نے شیعہ ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے رینجرز اہل کار کو تو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا ،اب اس کے دیگر تین ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے رینجرز اہل کاروں میں سپاہی قدیر، سپاہی وقار اور لانس نائیک برکت شامل ہیں۔ ادھر کراچی کی مقامی عدالت نے جمعرات کو ہونے والی سماعت میں رینجرز اہلکاروں کو 22 جولائی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

.....

/169

کراچی: رینجرز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ٹیکسی ڈرائیور بچے کے سامنے قتل

رینجرز کی گولیوں کا نشانہ بننے والے مراد علی کے اہل و عیال شدید مشکلات سے دوچار