اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے مزدور ماہ مبارک میں روزہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار تو کر ہی رہے تھے پر حالیہ دنوں میں مساجد پر حملوں کا نیا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کا ایک نمونہ مسجد امام صادق علیہ السلام ہے جو گزشتہ شب آل خلیفہ کے مزدوروں کے حملے کا نشانہ بنی ہے۔سلما باد نیوز ایجنسی نے سلماباد کے علاقے میں واقع مسجد امام صادق(ع) پر حملے کے بعد کی تصاویر منتشر کرکے خبردی ہے کہ ۲۰۱۱ میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے اس مسجد کو منہدم کر دیا تھا ابھی اس کی تعمیر نو کو کچھ ہی ہفتے گزرے کہ دوبارہ ان کے حملوں کا نشانہ بن گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اس مسجد پر حملہ کرکے اسکی کھڑکیوں اور دروازوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔


