17 جولائی 2013 - 19:30
ایران پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے لیے آمادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک نیک نیتی اور تعمیری رویہ کے ساتھ شرکت کرے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک نیک نیتی اور تعمیری رویہ کے ساتھ شرکت کرے گا۔ سید عباس عراقچی نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے بارے میں کہاکہ ایران ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے اور اسے توقع ہے کہ مد مقابل نیک نیتی اور تعمیری رویہ کے ساتھ مذاکرات میں حاضر ہوگا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی معاہدے کا ذمہ دار رکن ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہےکہ صرف بامعنی مذاکرات ، نیک نیتی اور تعاون سے کسی سمجھوتے تک پہنچا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور دھمکیوں کا زمانہ گذر چکا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کےلئے برطانوی وزیرخارجہ ویلیم ہیگ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی تمام ممالک منجملہ یورپی یونین کے ملکوں اور برطانیہ سے باہمی احترام اور تعاون کی اساس پر تعلقات بڑھانے کی ہے۔ انہوں نے امریکہ میں ایک سیاہ فام نوجوان کے قاتل کو بری کئےجانے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ واقعہ امریکہ میں قومی اقلیتوں کے خلاف نسل پرستی کے نانوشتہ قانون کا واضح نمونہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲