17 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

پاکستان میں22جولائی کو بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

ابنا: پاکستان میں22جولائی کو بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ” فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر ہے“22جولائی کو کراچی میں منعقد ہو گی۔واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر کے مسلم امہ کے اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سے ملاقات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲