ابنا: شام سے ملے لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک بم دھماکے میں حزب اللہ لبنان کا ایک عھدیدار جاں بحق ہوگيا۔لبنان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے اس کارکن کی شہادت ان کی گاڑی کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں ہوئي ہے۔اس بم دھماکے حزب اللہ کے دو کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف یہ دوسرا حملہ ہے ۔ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں نے حزب اللہ کے خلاف حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل جنوبی بیروت میں ایک زوردار دہشتگردانہ بم دھماکہ ہوا تھا جس میں اسی 80 افراد زخمی ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442034
شام سے ملے لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک بم دھماکےمیں حزب اللہ لبنان کا ایک عھدیدار جاں بحق ہوگيا۔