ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عراق کی حکومت ایم کے او گروہ کو ملک سے نکالنے کا عزم مصصم رکھتی ہے۔بان کی مون نے کہاکہ اگر عراق کی حکومت کو ایم کے او کوملک سے نکالنے کےلئے طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑا تو وہ طاقت کا استعمال کرے گي۔اس وقت ایم کے او دہشتگرد گروہ عراق کے صوبہ دیالہ میں اشرف نامی فوجی اڈے میں مقیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ عراقی حکومت نے ایک وفد اقوام متحدہ روانہ کیا ہے جس نے ہمیں بتایا ہےکہ بغداد حکومت ایم کے او کو ملک سے نکالنے کا پکا ارادہ رکھتی ہے اور اگر اسے طاقت کا ا ستعمال بھی کرنا پڑا تو وہ طاقت کا استعمال کرے گي۔ بان کی مون نے سلامتی کونسل کو ایم کے او کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اشرف فوجی اڈے میں ایم کےاو دہشتگردوں پر جوپابندیاں لگائي گئي ہیں ان سے اس گروہ کے کارکن پریشان ہیں۔واضح رہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے ایم کے او دہشتگرد گروہ کو اشرف بیس میں ٹہرایا تھا۔ ایم کے او دہشتگرد گروہ اشرف بیس سے ایران و عراق کے عوام کے خلاف دہشتگردانہ کاروائياں کرتے تھے ۔صدام کی حکومت کے خاتمے کےبعد عراقی کی جہموری حکومت نے ایم کے او دہشتگرد گروہ کو ملک سے نکالنے کی کوشش کی ہے لیکن امریکہ نے اس راہ میں طرح طرح کی روکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441791
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عراق کی حکومت ایم کے او گروہ کو ملک سے نکالنے کا عزم مصصم رکھتی ہے۔