16 جولائی 2013 - 19:30
مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ کی امیر کویت سے ملاقات

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمّار حکیم نے کویت کے امیر سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: مجلس اعلی اسلامی عراق کے سربراہ سید عمّار حکیم نے آج کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ملاقات میں عراق و کویت کے درمیان تعاون کے فروغ پرتاکید کی ہے۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےعلاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمّار عبدالعزیز حکیم نے کویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابر الصباح سے بھی ملاقات کی ہے۔

.......

/169