16 جولائی 2013 - 19:30
امريکہ: سفید اور سیاہ فام میں کشیدگی

سياہ فام نوجوان کے قاتل کو رہا کئے جانے کے خلاف امريکہ ميں مظاہرے بدستور جاري ہيں-

ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں امريکي شہريوں نے  کل رات ايک بار پھر مختلف شہروں ميں مظاہرے کئے ہيں-مظاہرين نے فيصلے کے خلاف نعرے لگائے اور امريکہ عدليہ پر نسل پرستي کا الزام لگايا-

عدالت نے اپنے فيصلے ميں کہا ہے کہ جارج زيمر مين نے ٹرائيون مارٹن  پر بلاوجہ فائرنگ نہيں کي تھي لہذا اسے بري کيا جاتا ہے-امريکہ کے ديگر شہروں ميں بھي عدالت کے اس فيصلے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے ہيں-

جسٹس فار ٹرائيون نامي الائنس نے عدالت کے فيصلے کے خلاف ملک گير احتجاج کي اپيل کي ہے-نيويارک، وسکانسن ، لاس اينجلس،  اور ديگر شہروں ميں بھي لوگوں نے عدالت کے فيصلے پر  برھمي کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرے کئے ہيں-مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں قتل ہونے والے نوجوان کي تصاوير اٹھا رکھي تھيں اور وہ  انصاف کي فراہمي کا مطالبہ کر رہے تھے- کئي مقامات پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے تشدد سے بھي کام ليا ہے-

.......

/169