ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اليکشن کميشن آف پاکستان نے اعلان کيا ہے کہ صدارتي اليکشن ميں چھے اگست کو ووٹنگ ہوگي-پاکستان کے آئين کے تحت صدر کي مدت پوري ہونے سے تيس دن قبل اليکشن کرانا ضروري ہے - پاکستان کے اليکشن کميشن نے بتايا ہے کہ صدارتي اليکشن کا عمل نواگست سے قبل مکمل کرلياجائے گا اور نو منتخب صدر موجودہ صدر آصف علي زرداري کي مدت صدارت ختم ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھائے گا - بتايا گيا ہے کہ پاکستان کي تاريخ ميں آصف علي زرداري پہلے منتخب صدر ہوں گے جو اپني مدت پوري کريں گے -پاکستان کے اليکشن کميشن کے مطابق پہلي مرتبہ صدر کي موجودگي ميں نئے صدر کا انتخاب عمل ميں آئے گا –صدارتي اليکشن کے لئے چوبيس جولائي کو کاغذات نامزدگي داخل کرائے جائيں گے، چھبيس جولائي کو کاغذات کي جانچ پڑتال ہوگي اور انتيس جولائي، کاغذات واپس لينے کي آخري تاريخ معين کي گئ ہے - اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدارتي اليکشن ميں چھے اگست کو ووٹنگ ہوگي اور سات اگست کو نتائج کا اعلان کرديا جائے گا –
.......
/169