15 جولائی 2013 - 19:30
معدنی ذرائع کے حصول کی ٹیکنالوجی میں ایران کی ترقی

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ایران ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران ، زمین میں پائے جانے والے عناصر اور معدنی ذرائع کے حصول کی ٹکنالوجی کےشعبے میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے۔

ابنا: صدر ڈاکٹر مملکت احمدی نژاد نے آج تہران ميں کہا کہ ایران میں معدنیات کے تحقیقاتی مراکز کی صلاحیت کے پیش نظر ان مراکز کے ماہرین نے معدنیات  کے شعبے میں دسترس حاصل کرلی ہے ، ضروری ہے کہ اسکے بعد سے ان عناصر کو صنعتی اور نیمہ صنعتی شکل ميں پروڈکٹ  کریں۔
 
ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران، معدنیات اور زمین کے عناصر کے لحاظ سے بے نیاز ہے لیکن اب تک معدنیات کی ٹیکنا لوجی اسکے پاس نہیں تھی تاہم آج اس شعبے کےماہرین مختلف شعبوں میں ان عناصر سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
 .......
/169