15 جولائی 2013 - 19:30
ایران کے خلاف پابندیاں شدید کرنے پرروس اورچین کی مخالفت

روس اور چین نے اس دعوے کی بنیاد پر کہ تہران نے بیلسٹک میزائیل کا تجربہ کیا ہے تہران کے خلاف پابندیاں شدید کئے جانے کی مخالفت کی ہے ۔

ابنا: اقوام متحدہ میں آسٹریلیا کے سفیر گری کوئین لان نے جو اس ادارےمیں پابندیوں پر نگراں کمیٹی کے سربراہ ہیں ، کہا کہ ایران کے توسط سے بیلسٹک میزائیل کے تجربے پر اس کمیٹی کے اراکین کے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا ہے لیکن انہوں نے روس اور چین کو ایسا دو ملک بتایاجو ایران کے خلاف پابندیوں میں شدت لائے جانے کے مخالف ہیں ۔
 
دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے ایران کے خلاف پابندیوں ميں توسیع کے مقصد سے کوئی فیصلہ کئےجانے میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کی نگراں کمیٹی کی ناتوانی پر نا خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
 
واضح رہے کہ تہران جوہری مسائل سے متعلق عائد کردہ الزامات کومسترد کرتے ہوئے این پی ٹی کے ایک رکن کی حیثیت سے ایٹمی ٹکنالوجی سے پر امن استفادے کو اپنا حق سمجھتا ہے ۔
 .......
/169