15 جولائی 2013 - 19:30
سیاہ فام نوجوان کے قاتل کو بری کئے جانے پر احتجاج میں شدت

امریکا میں سیاہ فام نوجوان کے قاتل کو بری کئے جانے پر اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجات کا عمل شّدت اختیار کرتا جارہا ہے جہاں تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

ابنا: امریکا میں سیاہ فام نوجوان کے قاتل کو بری کئے جانے پر اس ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجات کا عمل شّدت اختیار کرتا جارہا ہے جہاں تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔امریکا کے مختلف شہروں  میں کئے جانے ان مظاہروں کے شرکاء، امریکا میں سیاہ فام شہریوں سے برتے جانے والے نسلی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے سیاہ فام نوجوان کے قاتل کو بری کئے جانے پر مبنی اس 6 رکنی عدالتی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں 5 سفید فام جج شامل تھے۔قابل ذکر ہے کہ ریاست فلوریڈا میں اس سیاہ فام بے گناہ نوجوان کو ایک سفید فام امریکی شہری نے گذشتہ سال قتل کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲