ابنا: امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک عدالت نے 17 سال کے سیاہ فام لڑکے کے قاتل جارج زیمرمن کو بری کردیا جس کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں امریکہ میں عدالتی ناانصافی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ امریکی عدالتوں کے خلاف منہٹن، شیکاگو، میامی فیلاڈلفیا اور واشنگٹن میں عوام نے مظآہرے کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے بعض شہروں میں گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔ ادھر امریکی صدر باراک اوبامہ نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
.......
/169