ابنا: بنگلہ دیش کی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی کے سابق رہنما غلام اعظم کو 90 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران مبینہ طور پر جنگی جرائم کے ماسٹر مائنڈ اسلام پسند رہنما غلام اعظم کو جنگ کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے سلسلے میں 90 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، ان کو یہ سزا جرائم کی منصوبہ بندی، سازش، جرائم پر اکسانے اور قتل اور اذیت رسانی میں ملوث ہونے پر دی گئی ہے جب کہ پروفیسر غلام اعظم کو یہ سزا جنگی جرائم کے ٹریبیونل نے سنائی۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور اپوزیشن کے اہم رہنماؤں نے عدالتی فیصلے سے قبل ہی ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440962
بنگلہ دیش کی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی کے سابق رہنما غلام اعظم کو 90 سال قید کی سزا سنا دی۔