14 جولائی 2013 - 19:30
ایرانی یونیورسٹیاں نمبر ون کیٹیگری میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر نے علاقے میں ایران کی یونیورسٹیوں کو اول کیٹگری میں شامل کیئے جانے کی خبر دی ہے۔

ابنا: ایران کے سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر حسن نادری منش نے آج اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گذشتہ سال ایران کی یونیورسٹیاں علاقے میں پہلے نمبر پر رہی ہیں کہا کہ ایران کی پانچ یونیورسٹیاں ایشیاء کی ایک سو اور دنیا کی پانچ سو برتر یونیورسٹیوں میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔نادری منش نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ایران علمی اور سائنسی ایجادات کےمیدان میں دینا میں سولویں نمبر پر رہا ہے اور رواں عیسوی سال دو ہزار تیرہ میں ایک رتبہ ترقی کے ساتھ ایران کا پندرواں نمبر ہوگیا ہے ۔ایران کے سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت ایران کے سائنس وٹیکنالوجی کی تعیلم اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس شعبے میں عالمی صف میں متعارف کروایا جاسکتا ہے ۔......./169