14 جولائی 2013 - 19:30
مرسی کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے آزاد فوج تشکیل دینے کی دھمکی

اخوان المسلمین کے ایک رہنما نے معزول صدر محمد مرسی کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے آزاد فوج تشکیل دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کا امن و سکون تباہ کردیا جائےگا۔

ابنا: اخوان المسلمین کے ایک رہنما محمد بدیع  نےمصر کے معزول صدر محمد مرسی کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے آزاد فوج تشکیل دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کا امن و سکون تباہ کردیا جائےگا۔ اس نے کہا کہ مرسی کے حامی مرسی کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے ہر طریقہ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ بدیع نے کہا ہے کہ مصر کا بحران اس وقت تک جاری رہےگا جب تک مرسی اقتدار میں واپس نہیں آجاتے۔ محمد بدیع نے کہا کہ ہم جلد ہی مصری فوج کے مقابلے میں آزاد فوج تشکیل دیں گے جو مصری فوج کو تباہ کردےگی۔...../169