13 جولائی 2013 - 19:30

ملت بحرین نے آل خلیفہ کے کارندوں کے تشدد آمیز رویے کی تحقیقات کرانے کے لئے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن تشکیل دئےجانے کامطالبہ کیا ہے۔

ابنا: ملت بحرین نے گذشتہ رات مظاہرے کرکے آل خلیفہ کے کارندوں کے قیدیوں کےساتھ غیر انسانی سلوک کی تحقیقات کے لئے کیمشن تشکیل دئےجانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا بھی مطالبہ کیا۔ ادھر جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کی روک تھام کی ضرورت پر تاکید کرتےہوئے کہا ہے کہ بحرین کی قوم بلاتفریق مذہب و نسل، جمہوری حکومت کی تشکیل کی خواہاں ہے کیونکہ اب وہ آل خلیفہ کے مظالم سے تنگ آچکی ہے۔دراین اثنا بحرین میں انسانی حقوق کے ایک کارکن طارق ابراہیم نے آل خلیفہ کی جانب سے مجرموں اور تشدد ڈھانے والوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت، غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169