13 جولائی 2013 - 19:30
اخوان المسلمین مرسی کی رہائی پر قبل از وقت انتخابات کروانے کو تیار

مصر میں اخوان المسلمین کے ایک رہنما محمد بلتاجی نے کہا ہے کہ اگر صدر مرسی کو رہا کردیا جائے تو اخوان المسلمین قبل از وقت انتخابات کو تسلیم کرلے گي۔

ابنا: مصر میں اخوان المسلمین کے ایک رہنما محمد بلتاجی نے کہا ہے کہ اگر صدر مرسی کو رہا کردیا جائے تو اخوان المسلمین قبل از وقت انتخابات کو تسلیم کرلے گي۔ مصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد بلتاجی نے کہا کہ عبوری حکومت نے اخوان المسلمین سے آئندہ حکومت کے بارےمیں کوئي مشورہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اخوان المسلمین کو دہشتگرد سمجھتی ہے اور فوج کی جانب سے ہماری پارٹی کے ساتھ تعاون پر تاکید عوام کو خاموش رکھنے کےلئے ایک بہانہ اور دکھاوا ہے۔ واضح رہے مصر کی فوج نے دوہفتے قبل اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دینے کےبعد صدر مرسی کی منتخب حکومت کو سرنگوں اور آئين بھی معطل کردیا تھا۔ صدر مرسی اس وقت فوج کی قید میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲