12 جولائی 2013 - 19:30
افغانستان میں 57 مسلح طالبان ہلاک

افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے اپنی گذشتہ چوبیس گھنٹےکی کاروائیوں میں 57 مسلح حکومت مخالفین کو ہلاک کردیا ہے ۔

ابنا: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع صوبے وردک کے گورنر کے پریس دفتر نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان فورسزکی مختلف کاروائیوں میں طالبان سمیت مختلف مخالف گروہوں کے ستّاون مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں ان گروہوں کے اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں ، جبکہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے بھی ان کاروائیوں میں اڑتیس طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق ان کاروائیوں میں حکومت مخالف گروہوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے  ۔

.......

/169